اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی مداح کے پورٹریٹ بنانے پر وہاج علی کا ردِعمل

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے مقبول اداکار وہاج علی نے بھارتی مداح کے بنائے ہوئے پورٹریٹ پر ردِعمل دے دیا۔

اِن دنوں سوشل میڈیا پر اداکار وہاج علی کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور پاکستان سمیت سرحد پار بھی ان کے مداحوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

حالیہ ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار وہاج علی سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے ایک بھارتی آرٹسٹ نے اداکار کا پورٹریٹ بنایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں بھارتی مداح کو دلچسپی کے ساتھ وہاج علی کا پورٹریٹ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس وائرل ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے وہاج علی نے بھی بھارتی مداح کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وہاج علی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت شکریہ‘۔

جس پر منیشا نامی بھارتی مداح نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے دلوں پر مسکراہٹ لانے کیلئے شکریہ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے