اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

معیشت سنبھال کر زرمبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا: آصف علی زرداری

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(لاہور نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری سے سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں سابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سکندر شورو، سردار کانبو خان برہمانی، عارب خان برہمانی اور محمد صادق شورو شامل ہیں، آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت پر سیاسی زعماء کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر سیکرٹری جنرل نیئر بخاری اور رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو بھی موجود تھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز شہزاد سعید چیمہ، احمد جواد، فاروق رانا، فیصل میر، تسنیم قریشی، اسلم گل، جمیل منج، آصف بشیر بھاگٹ، مہر غلام فرید کاٹھیا، عمران نول اور دیگر نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، قائم مقام صدر سنٹرل پنجاب رانا فاروق سعید، جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراؤں گا، پیپلز پارٹی اور میں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، کارکن صبر کریں صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہو جائیں گے، میں نے 14 برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حل دئیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر ہو گئے تھے، انشا اللہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زرمبادلہ کے ذخائر 100 ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا، فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پراپیگنڈا کیا جاتا ہے، سیاست میں ہر چیز کو کرنے کا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، اسی لیے وہ ہونے والی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے