05 Jun 2023
(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں 2016 والے حالات واپس آنے چاہئیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں نے اپنا سب کچھ اللہ پر چھوڑا تھا، اللہ تعالیٰ ہی ہے جو میرے حق میں سب کچھ کر رہا ہے۔چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا۔دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسولؐ کے مقام کی توہین کی گئی، ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں۔