اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار، 150 فیڈرز ٹرپ، متعدد علاقوں میں بجلی بند

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا دوسری طرف طوفانی بارش کے باعث لیسکو کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرنے کی وجہ سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔

لاہور کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، لکشمی چوک میں سب سے زیادہ 55، قرطبہ چوک میں 23، تاجپورہ میں 22، اپر مال اور مغلپورہ میں 21، جیل روڈ پر 18، گلبرگ میں 15، پانی والا تالاب میں 11، ایئر پورٹ پر 10، چوک ناخدا اور فرخ آباد میں 6، اقبال ٹاؤن میں 5 اور گلشن راوی میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ریلوے سٹیشن، کینال روڈ اور دھرم پورہ میں بھی تیز بارش ہوئی، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو اور ملحقہ علاقوں میں ژالہ باری کی بھی اطلاعات ملیں، مریدکے اور گرد و نواح میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور میں تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا، لیسکو کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابی کی وجہ سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو، مصطفی آباد، باغبانپورہ، سمن آباد، شاہدرہ، راوی روڈ، بیڈن روڈ، سبزہ زار، شاد باغ، علی پارک، نیو شاد باغ، پرانا کاہنہ، وارث روڈ، لنڈا بازار، گجر پورہ سمیت متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان لیسکو نے کہا ہے کہ فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، موسم کی خرابی کے پیش نظر انتظامیہ کی شہریوں سے تعاون کی اپیل ہے، شہری بجلی تنصیبات سے دور رہیں، بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کر کے عملے کے آنے کا انتظار کریں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ علاقے کے کمپلینٹ آفس سے رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے