شہرکی خبریں
جلد لاہور میں ڈیرہ لگاؤں گا، خواتین کے مسائل کا ازالہ اولین ترجیح ہے: آصف زرداری
06 Jun 2023
06 Jun 2023
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2018 کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے حالات بہتر ہیں جلد لاہور میں ڈیرہ لگاؤں گا۔
گزشتہ روز ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں پیپلزپارٹی خواتین کے وفد نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔
شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے حالات آج 2018 کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں، فیصلے کارکنوں کے حق میں کریں گے، پیپلزپارٹی خواتین ونگ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
انہوں نے کہا بہت جلد لاہور میں اپنا ڈیرہ لگاؤں گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے شازیہ مری اور خواتین ونگ کی ملاقات کروائی جائے گی۔