اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

27 Mar 2026
27 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شامل حسین کی 24 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان سعود شکیل 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رائلی روسو کو 25 رنز پر حسن علی نے بولڈ کیا، میک ڈرمیٹ بھی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حسن نواز نے 24 گیندوں پر 19 رنز بنائے، خواجہ نافع 3 رنز بنا کر ایڈم زمپا کا نشانہ بنے، ٹام کرن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سلمان علی آغا، ایڈم زیمپا اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز کی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔

کراچی کنگز کی جانب سے انگلش آل راؤنڈر معین علی نے 29 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 48 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، کپتان ڈیوڈ وارنر نے 35 اور مرزا سعد بیگ نے 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد دانیال نے تین اور الزاری جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے