03 Jun 2023
(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے 9 مئی کے تمام شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔
حمزہ شہباز نے سینئر لیگی رہنما سردار ایاز صادق کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو ہو رہا ہے سب مکافات عمل ہے، ہم شادیانے نہیں بجا رہے۔ شہباز شریف اپنے تمام کیسز سے باعزت بری ہوئے۔ احسن اقبال پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی، انہیں گولی بھی لگی۔ میثاق معیشت کی بات کی تو چور، ڈاکو کہا گیا۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو قومی املاک اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔ جب پارٹی فیصلہ کرے گی تو نواز شریف ضرور پاکستان واپس آئیں گے۔