اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات میں غیرملکی مبصرین کی شرکت سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

03 Jun 2023
03 Jun 2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی سرگرمیوں میں غیر ملکی مبصرین کی شرکت کو سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں ملکی و غیر ملکی مبصرین سے متعلق پلان تیار کر لیا گیا، الیکشن کمیشن نے مبصرین سے متعلق پلان کی اصولی منظوری دے دی، جس کے مطابق عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کو باضابطہ دعوت نہیں دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے مشاہدے کیلئے غیر ملکی مبصرین وزارت داخلہ سے سکیورٹی کلیئرنس کرائیں گے، مبصرین بیرون ملک پاکستانی مشنز میں درخواست دیں گے، وزارت داخلہ چار ہفتوں میں ایجنسیوں سے غیر ملکی مبصرین کو سکیورٹی کلیئرنس دیں گے۔

پلان کے تحت غیر ملکی مبصرین کو 90 روز تک پاکستان میں رہنے کی اجازت ہو گی، غیر ملکی مبصرین دوران الیکشن اپنے خیالات کا اظہار نہیں کر سکیں گے، انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد غیر ملکی مبصرین بیانات دے سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے