اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں ایک لاکھ سرکاری آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

04 Nov 2021
04 Nov 2021

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ایک لاکھ سرکاری آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی۔

پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایک لاکھ سرکاری آسامیوں پربھرتی کی منظوری دی، بھرتیاں میرٹ کی بنیادوں پر ہوں گی، بھرتیوں کا میرٹ تعلیم اور تجربہ ہے، عوام کو پتہ ہے کہ وزیراعلیٰ نے ٹھوس بنیاد پر حکمت عملی بنائی اور بات چیت سے مسائل حل ہوئے، اگر کوئی پرفارم نہیں کرے گا تو وہ تبدیل ہوگا، اگر پچیس بار تبدیل کرنا پڑے تو یہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کو تبدیل نہیں کیا جارہا۔ لاہور کی پولیس میں چند اہم تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، ہم نوکریوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، جن محکموں میں جگہیں خالی ہیں انہیں پُر کیا جائے گا، نوکریوں کے معاملے پر کوئی تاخیر یا شارٹ کٹ نہیں لیا جائے گا۔

حسان خاو کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے معاملے پر مذاکرات سے مسئلہ حل ہونے جارہا ہے یہ قوم کی جیت ہے، عدالتی معاملات عدالتیں حل کریں گی، انتظامی مسائل انتظامی بنیاد پر حل ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے