اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلی سے تحریک انصاف کی تنظیمی، پارلیمانی قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی

05 Oct 2021
05 Oct 2021

(لاہور نیوز) وزیراعلی پنجاب سے تحریک انصاف کی تنظیمی اور پارلیمانی قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ شکوے شکایات، فنڈز کی مانگ، صفائی کی صورتحال پر کارکنوں نے جذباتی تقاریر کیں۔ خواتین ارکان اسمبلی بھی فنڈز نہ ملنے کے معاملے پر بول پڑیں۔

کارکنوں نے وزیراعلی سے ملاقات نہ ہونے پر شکوے شکایات کیں۔ 14 سے زائد کارکنوں کی جذباتی تقاریر، وزیراعلی نے صبر سے سب کو سنا۔ ایک کارکن نے وزیراعلی سے سوال کیا کہ جناب وزیراعلی ہم آپ سے کیسے مل سکتے ہیں۔ ایک کارکن نے شکوہ کیا کہ جناب عثمان بزدار صاحب تین سال بعد اپ کارکنوں سے مل رہے ہیں۔ وزیراعلی نے جواب میں کہا کہ میں اپنے سٹاف کو کہتا ہوں کہ کارکنوں سے ملاقات کے لئے ایک سسٹم بنایا جائے۔ ملاقات میں کارکنوں کے موبائل فون باہر رکھوا لئے گئے۔ بعض ٹکٹ ہولڈرز نے کم فنڈز ملنے کی شکایات کیں۔ ٹکٹ ہولڈرز نے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ترقیاتی فنڈز کم مل رہے ہیں۔ وزیراعلی نے جواب دیا کہ ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو فنڈز دیئے جا رہے ہیں۔

وزیراعلی نے لاہور کے ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز دو گنا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان نے بھی ترقیاتی فنڈز دینے کا مطالبہ کر دیا۔ بعض کارکنوں نے لاہور کے کئی علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال بارے بھی شکایات کیں۔ کارکنوں نے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ بند پار علاقوں میں صفائی کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ بند پار علاقے میں سیوریج کی صورتحال بارے بھی شکایات کیں۔ فاطمہ چدھڑ نے وزیراعلی سے درخواست کی کہ رائے ونڈ سے الیکشن لڑنا چاہتی ہوں مجھے فنڈز دیئے جائیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles