اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سب کو ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

08 Aug 2021
08 Aug 2021

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ عظام اور علمی و دینی شخصیات نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علماء کرام اور مشائخ عظام نے ہر موقع پر قوم کی رہنمائی کی ہے، بھائی چارے، مذہبی رواداری کے فروغ میں علماء کرام کا کردار لائق تحسین ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہیے، مذہبی ہم آہنگی، پر امن فضا کو یقینی بنانے کیلئے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہے، رواداری کی فضا قائم کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔

مولانا طاہر اشرفی کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ علماء کرام سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھیں۔ علاوہ ازیں علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تعاون کو اپنا قومی فرض سمجھتے ہیں۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مشائخ اور علماء کا کردار دلوں کو توڑنا نہیں، جوڑنا ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے