اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

داتا دربار کے سابق ایڈمنسٹریٹر، منیجرز اور ملازمین کو سزائیں سنا دی گئیں

19 Nov 2026
19 Nov 2026

(ویب ڈیسک) دربار حضرت داتا گنج بخشؒ میں فارن کرنسی کی غیر قانونی تبدیلی اور ٹیکس چوری کا فیصلہ جاری، دربار کے سابق ایڈمنسٹریٹر، مینجرز اور ملازمین کو پیڈا ایکٹ کے تحت سزائیں سنا دی گئیں،سابق ایڈمنسٹریٹر شاہد حمید کی ایک سالانہ ترقی روکنے کی بڑی سزا کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق 2020سے2025تک کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ، اوور رائٹنگ ،مالی نقصان کی تصدیق ہو گئی ہے،ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کمیٹی کی سفارشات پر پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت حتمی احکامات جاری کئے۔

فیصلے میں سابق ایڈمنسٹریٹر شاہد حمید کی ایک سالانہ ترقی روکنے کی بڑی سزا کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ سابق مینیجر شیخ جمیل احمد پر 50 فیصد نقصان کی ریکوری اور ترقی روکنے کی سزا عائد کردی گئی۔سابق منیجر طاہر مقصود سے 3 لاکھ 88 ہزار روپے سے زائد مکمل ریکوری اور جرمانے کا حکم سنایا گیا۔ سابق منیجر گلاب ارشاد کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔

 فیصلے کے مطابق سابق نگرانوں عرفان محمود اور غلام رسول کیخلاف 1 لاکھ 61 ہزار روپے کے نقصان پر الگ کارروائی ہوگی،زونل ناظم کو منسوخ شدہ کراس چیکس کی رقم فوری ایف بی آر میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے