اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہور میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے نیا داخلی و خارجی راستہ بنانے کا فیصلہ

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(لاہور نیوز) شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے نئے داخلی و خارجی راستے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے موجودہ بڑے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کے بڑھتے دباؤ کو کم کرنے کے لیے متبادل روٹ تیار کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ نیا راستہ ملتان روڈ کو بند روڈ اور بابو صابو سے منسلک کرے گا۔

منصوبے کے تحت کھاڑک نالہ سے بابو صابو اور بند روڈ تک نئی سڑک تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ نئے روٹ پر دو رویہ سڑک تعمیر کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ایل ڈی اے نے نئے داخلی و خارجی راستے کا تفصیلی اور جامع پلان تیار کرنا شروع کردیا ہے۔ منصوبے کے لیے سرکاری اور نجی اراضی ایکوائر کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

نئے راستے کی تعمیر سے ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کو شہر میں داخل ہوئے بغیر لاہور سے باہر جانے کے لیے براہِ راست متبادل راستہ میسر آسکے گا، جبکہ ملتان روڈ کی ٹریفک کو موٹروے تک رسائی بھی آسان بنانے کا منصوبہ ہے۔

تجویز کردہ نیا روٹ ٹھوکر نیاز بیگ، فیروزپور روڈ، کاہنہ اور راوی پل کے بعد لاہور کا ایک نیا بڑا داخلی و خارجی راستہ بن سکے گا۔ حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد شہر کے موجودہ داخلی راستوں پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنا اور لاہور میں ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانا ہے۔

بابو صابو، بند روڈ اور ملتان روڈ کو باہم منسلک کرنے والے اس نئے روٹ سے شہر میں داخلے اور لاہور سے باہر نکلنے کے لیے شہریوں کو ایک اضافی اور نسبتاً مختصر راستہ دستیاب ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے