اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری پکڑی گئی

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی سرکاری ادویات اور طبی سامان چوری کرنے کا معاملہ سامنے آ گیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبشر اقبال کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق چوری کی گئی ادویات اور سامان میں اینٹی بائیوٹکس، معدے کے انجکشن، سرجیکل گلوز، برنولہ، سی وی پی لائنز سمیت دیگر سرکاری طبی سامان شامل ہے جو ملزم کے قبضے سے برآمد کرلیا گیا۔

دوسری جانب ملزم مبشر اقبال نے دوران تفتیش ادویات چوری کرنے کی ذمہ داری ڈسپنسر میاں حامد ندیم پر عائد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ڈسپنسر اسے ادویات لینے کے لیے بلاتا تھا۔

علاوہ ازیں ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر فرہاد حسین نے کہا کہ چوری میں ملوث شخص کے خلاف مقدمہ درج کروایا جا رہا ہے اور معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے