اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف ٹک ٹاکر عائشہ گیلامنہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

17 Aug 2026
17 Aug 2026

(ویب ڈیسک) ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں معروف ٹک ٹاکر عائشہ گیلامنہ جاں بحق جبکہ ان کی 15 سالہ بہن شدید زخمی ہوگئیں۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 28 سالہ شمسو عرف عائشہ گیلامنہ اپنی بہن کے ہمراہ ٹیکسلا سے راولپنڈی جا رہی تھیں کہ ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں عائشہ گیلامنہ کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

واقعے میں مقتولہ کی 15 سالہ بہن بھی شدید زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، عائشہ گیلامنہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے باعث تیزی سے مقبول ہوئی تھیں اور ٹک ٹاک سے آمدن بھی حاصل کرتی تھیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے