اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

حج 2027 آن لائن رجسٹریشن: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جبکہ پہلے 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 124 افراد نے اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی۔

حکام کے مطابق آن لائن پورٹل پر پہلے روز 30 ہزار سے زائد صارفین نے نئے یوزر اکاؤنٹس بھی قائم کیے۔ وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ حج 2027 کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ دونوں سکیموں کے تحت جانے والے تمام عازمین کے لیے آن لائن رجسٹریشن لازمی ہوگی۔

وزارت کی جانب سے درخواست گزاروں کو رجسٹریشن کے دوران فیملی گروپ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اہلِ خانہ کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا جا سکے۔ پری رجسٹریشن کے مرحلے میں ڈیجیٹل تصویر اور قومی شناختی کارڈ یا ب فارم کی فراہمی ضروری قرار دی گئی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ کارآمد پاکستانی پاسپورٹ کی شرط رجسٹریشن کے اگلے مرحلے میں لازمی ہوگی، جبکہ ابتدائی رجسٹریشن کے لیے پاسپورٹ درکار نہیں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے