اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 424.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ نے پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں پاسپورٹ کے نظام میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا، ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

‎اجلاس میں پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ای پاسپورٹ پر مکمل منتقلی سے پاسپورٹ کے ضمن میں فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا، پریمیم سروسز حاصل کرنے والوں کو پاسپورٹ پر ہونے والے اخراجات کے مطابق فیس ادا کرنا ہوگی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بیرون ملک و اندرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کیلئے ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا، شہریوں کو پاسپورٹ ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کیا جائے گا، آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کو پاک آئی ڈی کے پلیٹ فارم پر منتقل کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ بزنس پاسپورٹ پر پالیسی کو ایف بی آر کی مشاورت سے جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے