اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک فضائیہ نے نیوی کو ہرا کر نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ جیت لی

25 May 2026
25 May 2026

(لاہورنیوز) پاک فضائیہ نے 55ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے 12 سال بعد ایک بار پھر قومی اعزاز حاصل کر لیا، فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں پاک فضائیہ نے پاکستان نیوی کو 1-3 سے شکست دے دی۔

 

میچ کے آغاز میں پاکستان نیوی نے پہلا سیٹ 16-25 سے اپنے نام کیا، تاہم پاک فضائیہ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس 21-25، 21-25 اور 18-25 سے جیت کر کامیابی سمیٹ لی۔

پاک فضائیہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی، سیمی فائنل میں ٹیم نے دفاعی چیمپئن واپڈا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

18 سے 23 مئی 2026 تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر کی 16 بہترین ٹیموں نے شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے کپتان چیف ٹیکنیشن فہد رضا کو فائنل اور پورے ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ چیف ٹیکنیشن آفاق خان کو بہترین آؤٹ سائیڈ ہٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ کامیابی پاک فضائیہ کی اعلیٰ کارکردگی، مضبوط ٹیم ورک اور کھیل کے میدان میں بہترین روایات سے وابستگی کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے