اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مائیک ہیسن کا محمد رضوان کی کپتانی پر تبصرہ، ورلڈ کپ تیاریوں پر زور

25 May 2026
25 May 2026

(لاہورنیوز) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، تاہم ٹیم کو ابھی کئی شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد انہیں محسوس ہوا کہ محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹا دینا چاہیے کیونکہ ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تاکہ نئے ٹیلنٹ کو آزمایا جا سکے اور ٹیم کے لیے مزید آپشنز تیار کیے جا سکیں۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ورلڈ کپ شیڈول ہے اور اس سے قبل صرف 10 ون ڈے میچز کافی نہیں ہیں، اس لیے ٹیم کمبی نیشن اور متبادل کھلاڑیوں پر مزید غور کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاور پلے کے دوران زیادہ رنز بنانے اور حریف ٹیم کی وکٹیں حاصل کرنے کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے