اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

’میرا کرکٹ سے اعتبار ہی اٹھ گیا‘ مصباح کی ریکارڈ ساز اننگ پر سعید انور کا تاریخی تبصرہ

25 May 2026
25 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ میچ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کرنے کے بعد کی دلچسپ کہانی بیان کردی ۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے بتایا کہ سٹیو سمتھ مجھے دو مرتبہ آؤٹ کر چکا تھا میرے ذہن میں تھا کہ اس سے کیسے آؤٹ ہوگیا ، اب دوسرے میچ میں یہ سامنے آئے گا تو حساب برابر کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس نے مجھے اس میچ میں بھی شروع میں ہی آؤٹ کر دیا تھا لیکن پیٹر سڈل نے کیچ ڈراپ کر دیا۔

مصباح نے بتایا کہ جب بیٹنگ کے لیے گیا تو بولنگ سمتھ ہی کر رہا تھا لیکن رنز کرنے تھے تو میں نے مارنا شروع کیا اور ریکارڈ بن گیا جس کا مجھے علم ہی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ بننے کے بعد سعید انور نے کال کی اور کہا کہ مبارک ہو مجھے پتہ چلا ہے کہ تم نے ویوین رچرڈز کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

مصباح نے مزید بتایا کہ سعید بھائی نے مذاق میں یہ بھی کہا کہ میرا تو کرکٹ سے اعتبار ہی اٹھ گیا ہے، آج میں نے واقعی یہ بات مان لی ہے کہ کرکٹ بائے چانس ہے۔

 

واضح رہے کہ مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر سنچری بناکر ویسٹ انڈین لیجنڈ ویوین رچرڈز کا ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے