اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

23 May 2026
23 May 2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

دیر، سوات، مالم جبہ، کوہستان اور باجوڑ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کالام، چترال، بونیر، کوہاٹ، ایبٹ آباد اور پشاور میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اسی طرح صوابی، مردان، مالاکنڈ، پاڑہ چنار، کرم اور وزیرستان میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران صوبے کے بالائی اضلاع میں بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے 26 سے 31 مئی تک ملک بھر میں شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں، درجہ حرارت میں اضافے اور گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث سیلابی صورتحال، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پاراچنار، گلگت، سکردو، مظفرآباد، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ہنزہ، نگر، دیامیر، ستور، غذر، چترال، دیر، سوات اور کوہستان سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے، جبکہ قراقرم ہائی وے، ناران روڈ اور جگلوٹ سکردو روڈ سمیت اہم شاہراہوں کی بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے