اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہور سمیت پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر، شہریوں کا جینا دوبھر

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ریجن میں بجلی کی آنکھ مچولی معمول بن گئی ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

لیسکو کو اس وقت بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کا سامنا ہے جو 2700 میگاواٹ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ نیشنل گرڈ سے صرف 2300 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس طرح کمپنی کو تقریباً 400 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔

شارٹ فال میں اضافے کے باعث شہری علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 6 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر اور شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بار بار بجلی کی بندش نے جینا محال کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے