اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

ڈرائیونگ لائسنس: موٹر سائیکل سواروں کو بڑا ریلیف فراہم

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں اہم ریلیف فراہم کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اب موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو بڑی سہولت میسر آئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کو 23 لاکھ 54 ہزار لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ 10 لاکھ سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ اس کے علاوہ 6 لاکھ 71 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرنر اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی، جبکہ 7 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد نے لرننگ سہولیات سے استفادہ کیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں بڑی تعداد ان افراد کی ہوتی ہے جو بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلاتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، لہٰذا شہری بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے