اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چوری کی وارداتوں کیلئے بچے کا استعمال کرنے والے میاں بیوی گرفتار

11 Apr 2026
11 Apr 2026

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے چوری کی وارداتوں کیلئے بچے کا استعمال کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، میاں بیوی بند گھروں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں کرتے تھے، گرفتار میاں بیوی سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے، متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

دوران تفتیش ملزمان  نے چوری کی 7 وارداتوں کا اعتراف بھی کیا، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ سامان و نقدی برآمد کر  لی گئی، ملزمان سےتفتیش جاری، مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق تھانہ سمن آباد کے درج مقدمہ پر سراغ لگاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا گیا، ملزمان گھروں کی ریکی کے دوران شک سے بچنے کیلئے معصوم بچےکو بھی ساتھ رکھتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے