اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کے بجٹ پر بڑا کٹ لگ گیا، 6 ارب روپے روک لئے گئے

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے بجٹ پر بڑا کٹ لگ گیا، محکمہ خزانہ نے آپریشنل فنڈز کے 6 ارب روپے روک لئے جبکہ پولیس کو رواں سال کےچوتھے کوارٹرمیں 50ارب کے فنڈز ملنا تھے۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس کو رواں سال 200ارب میں صرف194ارب کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ خزانہ  نے6 ارب روک لیے ہیں جسکے اثرات فورس کی مرکزی خریداری پر پڑنے کا خدشہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ پولیس کا 83 فیصد بجٹ تنخواہوں کی مد میں خرچ ہوتاہے جبکہ سات فیصدفیول،باقی 10فیصد آپریشنل معاملات پر خرچ کیا جاتاہے، 6 ارب کے کٹ لگنے سے  وردی ، اسلحہ و دیگر مرکزی خریداری متاثر ہو گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سپلیمنٹری گرانٹ میں باقی ماندہ فنڈز مانگے جائیں گے، محکمہ خزانہ  نے 6 ارب بروقت جاری نہ کئےتو اہم امورمتاثر ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے