اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے ڈاکٹر نجمہ افضل خان کو صوبائی محتسب پنجاب مقرر کر دیا

08 Apr 2026
08 Apr 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے ڈاکٹر نجمہ افضل خان کو صوبائی محتسب مقرر کر دیا۔

حکومتِ پنجاب نے خواتین کو ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے قانون 2010 کے تحت ڈاکٹر نجمہ ایاز خان کو صوبائی خاتون محتسب مقرر کر دیا،تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ 

 نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے اور ڈاکٹر نجمہ ایاز خان فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی،ان کی مدت تعیناتی چار سال مقرر کی گئی ہے،  اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی تقرری سے متعلق شرائط و ضوابط بعد ازاں علیحدہ طور پر جاری کیے جائیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے