05 Apr 2026
(لاہور نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ حکومت پنجاب نے بغیر اجازت سوشل میڈیا پر رائے دینے پر پابندی عائد کر دی ۔ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس کے سوشل میڈیا استعمال پر نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ کے ملازمین کو سوشل میڈیا پر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں، جاری کردہ مراسلہ کے مطابق حکومتی مؤقف کے خلاف پوسٹ یا بیان دینا خلاف ضابطہ قرار دیا گیا ہے۔
غیر مجاز معلومات شیئر کرنا قابلِ سزا عمل ہوگا، ہدایات کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی ہو گی۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ حکومت پنجاب کے مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام میڈیکل یونیورسٹیز، کالجز، ٹیچنگ ہسپتالوں و انسٹی ٹیوشنز کو جاری رکھا جائے جبکہ سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ پوسٹ کو بھی حکومتی مفاد کے خلاف تصور کیا جائے گا۔
