02 Apr 2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبالہ میں 3 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے 4 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق دو گروپوں کے مابین اغوا کرنے، معافی منگوانے پر جھگڑا ہوا، دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈنڈوں سے بھی تشدد کیا، فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد شہزاد، بلال اور حبیب خان زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، گرفتار ملزمان میں سرزمین خان، فیصل، سلیم اور وکیل خان شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف تھانہ کاہنہ میں اقدام قتل، اغواء اور فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
