اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کے قرض میں 18 فیصد اضافہ، نئے قرضے کا حجم 6 ارب 86 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے لیے گئے قرض میں رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری)کے دوران 18فیصد اضافہ ریکارڈ کیا اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سمیت دیگر ذرائع سے مجموعی طور پر 6 ارب 86 کروڑ ڈالر کے نئے قرضے لیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان کو جولائی تا فروری 5.86 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی، 5.76 ارب ڈالر کے نئے قرضے میں 9 کروڑ 22 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت قرضوں میں 91 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔

 

 

آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر قسط ملا کر حجم بڑھ کر 6.76 ارب ڈالر ہو گیا ہے، پاکستان نے یومیہ بنیاد پر 7.86 ارب روپے کا نیا قرضہ حاصل کیا اور پاکستانی کرنسی میں نئے قرضوں کی مالیت 1904 ارب روپے ہے۔

 

 

اسی طرح سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر اور چین نے ایک ارب ڈالر کا قرض رول اوور بھی کیا، پہلے 8 ماہ میں مختلف عالمی مالیاتی اداروں نے 2.37 ارب ڈالر فراہم کیے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بھی 1.76 ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا۔

عالمی بینک 72 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، اے ڈی بی سے 66 کروڑ ڈالر ملے، اسلامی ترقیاتی بینک نے مختصر مدت کے لیے 48 کروڑ ڈالر سے زائد قرض دیا، پاکستان آئی بی آر ڈی بینک نے بھی 35 کروڑ ڈالر سے زائد قرض فراہم کیا اور مختلف دوست ممالک نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد قرض دیا۔

سعودی عرب نے پاکستان کو 33 لاکھ ڈالر گرانٹ سمیت 81 کروڑ ڈالر فراہم کیے، سعودی عرب نے پاکستان کو 8 ماہ میں 80 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا، چین نے 27 کروڑ ڈالر قرضہ دیا، گرانٹ سمیت 7 کروڑ 22 لاکھ ڈالرعلاوہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے