اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

صارف عدالت: خراب ایل سی ڈی دینے پر دکان مالک کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(لاہور نیوز) غالب مارکیٹ کے رہائشی اسلم بیگ نے ایس کے کمپیوٹر، ہال روڈ کے مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

درخواست گزار کے مطابق انہوں  نے گھر پر استعمال کیلئے کمپیوٹر کی ایل سی ڈی 25 ہزار روپے میں خریدی، لیکن جیسے ہی ایل سی ڈی گھر لائی گئی، اس کی سکرین پر نیلی لائنیں نمودار ہونے لگیں، جس کے بعد وہ ایل سی ڈی واپس کرنے کیلئے کمپیوٹر شاپ گئے لیکن مالک نے ایل سی ڈی واپس لینے سے انکار کر دیا۔

اسلم بیگ کا موقف ہے کہ خراب ایل سی ڈی کی وجہ سے انہیں مالی نقصان ہوا اور وہ عدالت سے انصاف چاہتے ہیں تاکہ ہرجانے کے ذریعے اپنی مالی اور اخلاقی حق تلفی کا ازالہ ہو سکے، دعویٰ میں ایک لاکھ روپے کے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے