اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

بینظیر انکم سپورٹ تعلیمی وظائف پروگرام کی رقم میں اضافہ

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(ویب ڈیسک) حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ تعلیمی وظائف پروگرام کی رقم میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

بی آئی ایس پی کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بینظیر کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کیلئے سہ ماہی مالی امداد میں اضافہ کر دیا ہے جو اب 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسی کے ساتھ بینظیر نشوونما پروگرام میں فی بچہ وظیفہ 500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بینظیر تعلیمی وظائف میں فی طالب علم 500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

بی آئی ایس پی کے مطابق یہ اقدامات معاشی طور پر کمزور خاندانوں کی مدد اور بچوں کی تعلیم و صحت کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیشرفت ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے