اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میٹرک امتحانات، سینٹرز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات نافذ

17 Mar 2026
17 Mar 2026

(ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم نے میٹرک امتحانات کے دوران سکیورٹی اور امتحانی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مزید سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رواں سال میٹرک امتحانات 27 مارچ سے باقاعدہ شروع ہوں گے، جن میں 2 لاکھ 75 ہزار طلباء شرکت کریں گے۔

حکام کے مطابق امتحانات کے دوران بوٹی مافیا کی موقع پر گرفتاری اور مقدمہ درج کیا جائے گا، جبکہ امتحانی مواد غائب کرنے والے کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اساتذہ کی جانب سے نقل کروانے پر آئندہ امتحانات میں پابندی لگائی جائے گی اور ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اساتذہ کو 50 ہزار روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے، تمام امتحانی سینٹرز میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی اور دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے