اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید الفطر اور یومِ پاکستان پر شہداء کے اہل خانہ کا پرعزم پیغام

23 Mar 2026
23 Mar 2026

(لاہورنیوز) عید الفطر اور یوم پاکستان کے پٔرمسرت موقع پر شہدا کے اہل خانہ نے بھی اپنے پیاروں کی قربانیوں کو یاد کیا۔

 

عیدالفطر کے موقع پرسپاہی مسعود عالم شہید کی بیٹی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

یٹی کا کہنا تھا کہ والد کی یاد آج بھی دل میں زندہ ہے، ہمیں انکی شہادت پر فخر ہے۔ والد کا وطن کی بقاء کیلئے جان کا نذرانہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

شہید میجر احمر رضا کے اہلِ خانہ نے بھی پاک فوج کے شہداء اور جوانوں کے لیے جذبات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔لواحقین کا کہنا تھا کہ عید کے پُرمسرت موقع پر پاکستان آرمی کے تمام جوانوں، افسران، شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو عید مبارک کہتے ہیں۔

بھائی کا کہنا تھا کہ شہید میجر احمر رضا آئیوری کوسٹ میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے دوران شہید ہوئے، شہادت کی خبر اچانک ملی جس پر صبر و شکر ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ تمام شہدا کے اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے اور پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے