اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت اپنی پالیسیاں جاری رکھے گی، عظمیٰ بخاری

21 Mar 2026
21 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت اپنی پالیسیاں جاری رکھے گی۔

عظمیٰ بخاری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس سال عید کا تہوار جنگ کے سائے میں منایا جا رہا ہے اور قوم بوجھل دل کے ساتھ خوشیاں منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دل ان افراد کیلئے تڑپ رہے ہیں جنہوں  نے حالیہ حالات میں اپنے پیاروں کو کھو دیا اور دعا ہے کہ دنیا میں جلد امن قائم ہو اور معیشت دوبارہ مستحکم ہو سکے تاکہ غریب عوام کو روزگار میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور ماضی کی طرح ریلیف اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، حکومت نے رمضان کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کیا اور گڈ گورننس کے ذریعے مشکلات کم کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت مستقبل میں بھی عوامی فلاح کیلئے اپنی پالیسیاں جاری رکھے گی اور مشکلات کو کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

آخر میں انہوں نے پوری قوم کو وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکومت کی جانب سے عید کی دلی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کیلئے خیر و برکت کا سامان پیدا فرمائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے