اپ ڈیٹس
  • 202.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچنے کا خدشہ

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے بلاجواز ایل پی جی کے جہاز پر چھاپے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ ایف آئی اے کی مداخلت سے امپورٹرز نے جہاز نہ منگوانے کا عندیہ دے دیا تاہم ایل پی جی کی فی کلو قمیت 500 روپے تک پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

عرفان کھوکھر  نے کہا کہ ایف آئی اے کا جہاز پر جا کر چھاپہ مارنے سے ایل پی جی کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، ایف آئی اے کی مداخلت سے امپورٹرز نے جہاز نا منگوانے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قلت پیدا ہونے سے ایل پی جی کی فی کلو قمیت 500 روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

قدرتی گیس کی شارٹیج ہے اور ایل این جی 14 مارچ سے آنا بند ہو گئی ہے، حکومت فوری نوٹس لے اور بے جا مداخلت کو بند کروایا جائے، وزیر اعظم اس معاملے کا فوری نوٹس لیں ورنہ غریب کا چولہا رمضان میں بند ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے