اپ ڈیٹس
  • 202.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

احتساب عدالت: نواز شریف، مریم نواز کی نیب انکوائری بند کرنے کی درخواست منظور

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) احتساب عدالت لاہور نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کیخلاف چودھری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

احتساب عدالت نے نیب انکوائری بند کرنے کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ نیب لاہور نے قانون کے مطابق چودھری شوگر ملز انکوائری بند کی، مریم نواز اپنی 7 کروڑ ضمانت کی رقم واپس لے سکتی ہیں۔

احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے نیب کی درخواست پر سماعت کی، نیب لاہور کے مطابق مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کیخلاف کرپشن شواہد نہیں ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر انتخاب عالم جوئیہ کے درخواست کے حق میں دلائل مکمل ہو گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق مریم نواز اور نوازشریف کیخلاف چودھری شوگر ملز تفتیش بند ہوچکی، نیب پراسیکیوٹر نے انکوائری بند کرنے کی منظوری کی استدعا کی۔

نیب قانون میں ترمیم کے بعد نیب کا دائرہ اختیار ختم ہونے پر انکوائری بند کی گئی، چودھری رمضان شوگر ملز مالکان مریم نواز اور نواز شریف کے اثاثوں کی انکوائری تھی، کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، انکوائری جاری نہیں رکھی جا سکتی۔

مریم نواز نے 7 کروڑ زر ضمانت کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت عالیہ نے 4 فروری کو انکوائری بند کرنے کی احتساب عدالت سے منظوری لینے کا حکم دیا تھا۔

نیب کے مطابق احتساب عدالت کی منظوری کے بعد مریم نواز کی ضمانت کی رقم واپس مل جائے گی، نیب نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق احتساب عدالت سے رجوع کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے