اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عید: درزیوں کیلئے کپڑوں کے آرڈر پورے کرنا مشکل، نئی بکنگ بند

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی شہر بھر کے درزیوں کی مصروفیات عروج پر پہنچ گئیں ۔

کپڑوں کے بڑھتے ہوئے آرڈرز کے باعث بیشتر درزیوں نے نئی بکنگ لینا بند کر دی۔ شہریوں کو بروقت آرڈر نہ دینے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

درزیوں کا کہنا ہے کہ عید کی آمد کے ساتھ ہی سلائی کے آرڈرز میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے، لیکن اب مزید کپڑے وقت پر تیار کرنا ممکن نہیں رہا۔ کئی درزیوں نے دکانوں کے باہر نوٹس بھی آویزاں کر دیے ہیں کہ عید کے لیے نئی بکنگ بند کر دی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے قریب آتے ہی درزیوں کی جانب سے بکنگ بند ہونے سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اب وہ متبادل انتظامات کرنے پر مجبور ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے