اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے تعلیمی ادارے بھی 31 مارچ تک بند رہیں گے: صوبائی وزیر تعلیم کا اعلان

09 Mar 2026
09 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے بھی 10 سے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

آن لائن منتقلی کا اعلان وزیر تعلیم نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے کیا، اُن کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کے پیش نظر پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل کر دیے گئے، گریڈ 8 کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، سکول بیسڈ اسسمنٹ کا عمل بھی متاثر نہیں ہوگا۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ بورڈ امتحانات بھی شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم کلاسز آن لائن لی جا سکیں گی۔

دوسری جانب تعلیمی ادارے 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے