اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید الفطر کی تیاریاں، بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھنے لگا

08 Mar 2026
08 Mar 2026

(لاہور نیوز) عید الفطر کی تیاریاں عروج پر ہیں، جیسے جیسے ماہِ رمضان اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے بازاروں میں عید کی شاپنگ کرنے والے خریداروں کارش بڑھنے لگا ہے۔

ماڈل ٹاؤن لنک روڈپرشہریوں کی بڑی تعدادموجود ہے، شہری فیملیز کے ہمراہ عید کی شاپنگ میں مصروف جبکہ ملبوسات، جیولری، کاسمیٹکس اور چوڑیوں کے سٹالز پر خواتین کا رش لگ گیا، خواتین چوڑیوں اور کپڑوں کی خریداری میں مصروف نظر آنے لگیں۔

بچوں کے ملبوسات، جوتوں اور چوڑیوں کی دکانوں پر گہما گہمی لگی ہوئی ہے، اس کے علاوہ جیولری، میچنگ دوپٹوں،مہندی کی خریداری عروج پر ہے، شاپنگ میں مصروف خواتین کا کہنا ہے کہ عیدکی شاپنگ کاسلسلہ چاندرات تک جاری رہےگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے