اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سائبر جرائم کی روک تھام کیلئے نیا ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا فیصلہ

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم کی مؤثر تحقیقات اور روک تھام کیلئے حکومت پنجاب نے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب نے دے دی ہے، نئے قائم کئے جانے والے اس شعبے کا مقصد آن لائن فراڈ، ہیکنگ، سوشل میڈیا جرائم اور ڈیجیٹل بلیک میلنگ جیسے بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف کارروائی کو مؤثر بنانا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پرکیورمنٹ پنجاب فواد الدین قریشی کو اس منصوبے کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب  نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نئے قائم ہونے والے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی تکنیکی اور تفتیشی معاونت بھی حاصل ہو گی، جس سے صوبے میں سائبر جرائم کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنائی جا سکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے