اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر برقرار

04 Mar 2026
04 Mar 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں موسم گرم اور خشک ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے اور دو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، ماہرین کے مطابق آئندہ ہفتے سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کے بھی امکانات ہیں۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی شرح کم نہ ہو سکی اور مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 273 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث لاہور آلودہ ترین شہروں میں بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہے۔

شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے