اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کا آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

02 Mar 2026
02 Mar 2026

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ  نے آنکھ کے علاج سے متعلق درخواست عدالتِ عالیہ میں دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو علاج کی غرض سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ علاج کے دوران بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم کو بھی رسائی فراہم کی جائے تاکہ وہ طبی معائنے اور علاج کی نگرانی کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے