اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خامنہ ای کی روح کیلئے دعا گو، اللہ ایرانی قوم کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے: وزیر اعظم

01 Mar 2026
01 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں، اللہ ایرانی قوم کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ شریک ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر دلی تعزیت پیش کرتے ہیں، پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے، سربراہان مملکت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ایرانی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور استقامت عطا فرمائے، شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم سید علی خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں، اللہ پاک ایرانی عوام کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے