اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: آئی سی سی کا متبادل حکمت عملی پر کام شروع

28 Feb 2026
28 Feb 2026

(لاہورنیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث آئی سی سی نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کردیا۔

 

آئی سی سی مڈل ایسٹ میں بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہےجب کہ 20ورلڈکپ کے اسٹیک ہولڈرز کیلئے جامع متبادل پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ، براڈ کاسٹ ٹیم ، ایونٹ سٹاف دبئی اور گلف کے راستے استعمال کرتے ہیں، ہمارے ایونٹ کے ساتھ جڑے تمام افراد کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری لاجسٹک ٹیم تمام متعلقہ افراد کے بحفاظت سفر کے لیے کوشاں ہے، آئی سی سی کی ٹریول ٹیم سفر کے متبادل راستوں کا جائزہ لے رہی ہے، مخصوص آئی سی سی ٹریول سپورٹ ڈیسک بھی قائم کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے