اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کمرشل ڈیل ہو گئی

28 Feb 2026
28 Feb 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کمرشل ڈیل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چار سالہ میڈیا رائٹس 26 ارب روپے میں ولی ٹیکنالوجیز کو فروخت کردیے گئے۔میڈیا رائٹس کی دوڑ میں تین بڈرز میدان میں تھے، ولی ٹیکنالوجیز نے ریزرو پرائس سے تین ارب زائد کی بڈ دی تھی۔

 

 

 

 

ممکنہ طور پر سرکاری ٹی وی کی اسکرین پر میچز دکھائے جائیں گے جبکہ دو بڑے اسپورٹس چینل دوڑ سے باہر ہو گئے، انہیں واجبات کی ادائیگی کے لیے خاصا وقت دیا گیا لیکن ناکام رہنے پر ڈس کوالیفائی کرنا پڑا۔

گزشتہ برس پی ایس ایل کے 34 میچز ہوئے تھے اب 2 نئی ٹیموں کی شمولیت سے تعداد 44 تک پہنچ جائے گی،

قوانین کے مطابق پروڈکشن اخراجات نکالنے کے بعد 3 ارب روپے سالانہ سے بڑی براڈ کاسٹ ڈیل کی صورت میں اضافی رقم میں سے 5 لاکھ ڈالر آئیکون غیر ملکی کرکٹرز سے معاہدے کے لیے رکھے جائیں گے، باقی 80 فیصد حصہ پی سی بی اور 20 فیصد فرنچائز کو ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے