اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 546400 دس گرام : 468500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 500863 دس گرام : 429455
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9519 دس گرام : 8170
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سال 2023 اور 2024 آؤٹ آف سکولز بچوں کیلئے بھاری رہا: رپورٹ

26 Feb 2026
26 Feb 2026

(لاہور نیوز) سماجی مسائل ،پڑھائی سے عدم دلچسپی سال 2023 اور 2024 آؤٹ آف سکولز بچوں کے لیے بھاری رہا۔

پاکستاں انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن  نے سال ۔24-2023 کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 2 کروڑ 53 لاکھ بچے سکولز سے باہر رہے جن میں 1 کروڑ 34 لاکھ لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں 5 سے 16 سال تک کے 96 لاکھ بچے سکولز سے باہر ہیں، پنجاب میں 48 لاکھ لڑکیاں اور 47 لاکھ لڑکے سکولز سے باہر ہیں، سندھ میں 78 لاکھ ، بلوچستان میں 29 لاکھ اور خیبر پختونخوا میں 49 لاکھ بچے سکولز سے باہر ہیں، اسلام آباد میں 90 ہزار بچے سکولز سے باہر ہیں۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پرائمری تعلیم بچوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 8 لاکھ 15 ہزار ہے، مڈل کلاس تک پہنچنے والے طلبہ کی تعداد 92 لاکھ 7 ہزار ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹرک تک پہنچنے والے طلبہ کی مجموعی تعداد 46 لاکھ 99 ہزار ہے، انٹر لیول تک پہنچنے والے طلبہ کی تعداد صرف 28 لاکھ 25 ہزار ہے، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق صرف 7 لاکھ 18 ہزار طلبہ ڈگری حاصل کرنے کے لیے یونیورسٹی داخل ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے