اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا میں سماعت مکمل

26 Feb 2026
26 Feb 2026

(لاہور نیوز) ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا میں سماعت مکمل کر لی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کراچی سمیت ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی اور ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی تھی۔

دوران سماعت بریفنگ دی گئی کہ جنوری میں 8 ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، جنوری میں فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 10 روپے 39 پیسے تھا تاہم اصل فی یونٹ فیول لاگت 12 روپے 17 پیسے رہی۔

سی پی پی اے حکام  نے مؤقف اختیار کیا کہ پن بجلی سے کم پیداوار اور کھپت زیادہ رہنے کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا۔

ممبر نیپرا پنجاب آمنہ احمد نے سماعت کے دوران کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ہمیں تو بہتری کی امید تھی مگر چیزیں الٹی طرف جا رہی ہیں، انہوں  نے سوال اٹھایا کہ جنوری میں فرنس آئل والے پلانٹس کیوں چلائے گئے؟ جس پر حکام  نے جواب دیا کہ پیک ڈیمانڈ بڑھنے سے طلب پوری کرنے کیلئے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے۔

ممبر نیپرا مقصود انور  نے کہا کہ جو اضافہ مانگا گیا ہے اس کی وجہ فرنس آئل کا استعمال ہے، آمنہ احمد  نے ایک بار پھر کہا کہ ابھی تک جو سوچا ہوا تھا چیزیں اس کے الٹ ہی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے تحت اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے