اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج آپریشنز ڈیجیٹل بنانے کیلئے وزارتِ آئی ٹی اور مذہبی امور میں معاہدہ

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر حج آپریشنز کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی طرف اہم قدم اٹھا لیا گیا۔

وزارتِ مذہبی امور اور وزارتِ آئی ٹی کے درمیان حج ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے،اِس موقع پر وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جوائنٹ سیکرٹری حج محمد بخش سانگی اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق نے ایم او یو پر دستخط کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق حج کے عمل کو مزید شفاف اور سہل بنایا جا رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل نظام سے غیر ضروری تاخیر اور انسانی غلطیوں کا خاتمہ ہوگا، اقدام سے بین الاقوامی سطح کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ آئندہ سال حج درخواست سے وطن واپسی تک اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائے گا، درخواست گزاروں کے لیے سادہ اور آسان فہم آن لائن حج پورٹل قائم کیا جائے گا۔

خیال رہے ایم او یو کے تحت پاک حج موبائل ایپ کو مزید بہتر اور آسان فہم بنایا جائے گا، پورٹل کے ذریعے سٹیک ہولڈرز کے درمیان موثر رابطہ، سعودی ٹائم لائنز کی پابندی یقینی بنائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے