اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.54 قیمت فروخت : 40.61
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.45 قیمت فروخت : 279.95
  • یورو قیمت خرید: 329.05 قیمت فروخت : 329.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.92 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.45 قیمت فروخت : 197.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.90 قیمت فروخت : 204.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.49 قیمت فروخت : 74.62
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.48 قیمت فروخت : 917.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 544900 دس گرام : 467200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 499488 دس گرام : 428264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9071 دس گرام : 7785
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈپٹی کمشنر کی اشیائے خورونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ کے عوامی ریلیف ویژن پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر تحصیل راوی میں پرائس کنٹرول اقدامات کو یقینی بنایا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر راوی حمیرا شاہ اور مارکیٹ کمیٹی اہلکاروں  نے پھل و سبزی منڈی کا دورہ کیا اور تحصیل راوی کی حدود، جی ٹی روڈ اور منڈی میں قیمتوں کی نگرانی کی، منڈی میں نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے اور مسلسل نگرانی کیلئے سرویلنس کا عمل بھی جاری رکھا گیا۔

اے سی راوی نے سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور معیار کا جائزہ لیا، سہولت آن دی گو پوائنٹس پر 1100 کلوگرام چینی اور آٹے کے 1100 تھیلے دستیاب پائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز  نے ہدایت کی کہ اشیائے خورونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی شفافیت برقرار رکھی جائے، انہوں  نے شہریوں سے قیمتوں اور معیار کے بارے میں رائے لینے کی بھی ہدایت کی۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ گرانفروشی کے ذریعے عوامی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے