اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی کا ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک

22 Feb 2026
22 Feb 2026

(لاہور نیوز) سی سی ڈی اور ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار زین نامی ملزم کو برآمدگی کے لیے اپنے ساتھ لے کر گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ کارروائی ملزم کے مبینہ ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق زیرِ حراست ملزم زین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے پوسٹ مارٹم کی غرض سے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زین چوری، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے